latest newsPoliticsWorld

پیوٹن کی ایران کو امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے معاونت کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کو سفارتی معاونت کی پیشکش کردی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں روسی صدر نے کہا کہ جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

پیوٹن نے دشمن کی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کی ثابت قدمی کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

روسی صدر نے ثالث ممالک کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس بھی معاملے کا سفارتی حل چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ہر زاویے سے مکمل جنگ کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مذاکرات کی کوششوں کے ساتھ مزاحمت بھی جاری رکھے گا۔

پزشکیان نے کہا کہ بالآخر دشمن کو مایوسی کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے داخلی صلاحیتوں پر انحصار کرنے اور ملک کے اندر باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button