Businesslatest news
پیٹرول 2 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل 61 پیسے مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔



