eventslatest news

علی عثمان باجوہ کے پنجابی افسانوں کے مجموعے ’’پہلی روٹی‘‘ کی تقریب رونمائی

لاہور(ہم شہری) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے انسٹی ٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل اسٹڈیز کی پنجابی ادبی مجلس کے زیر اہتمام نوجوان افسانہ نگار اور براڈ کاسٹر علی عثمان باجوہ کے پنجابی کہانیوں کے پہلے مجموعے ’’پہلی روٹی‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ سانجھ پبلیکیشنز لاہور کے شائع کردہ اس مجموعے
میں 13 کہانیاں شامل ہیں۔

تقریب کی صدارت اورینٹل کالج لاہور کی پرنسپل پروفیسر نبیلہ رحمٰن نے کی، جبکہ سانجھ پبلیکیشنز کے امجد سلیم منہاس نے کتاب اور مصنف کا تعارف پیش کیا۔

ڈاکٹر ظہیر وٹو نے کتاب میں شامل کہانیوں ’’گوگو‘‘، ’’پورنے‘‘ اور ’’گھڑی سیانف‘‘ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا، جبکہ ڈاکٹر محمد عرفان الحق نے بھی کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر علی عثمان باجوہ نے طلبہ سے اپنے تخلیقی سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پنجابی زبان و ادب کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے اپنی کہانی ’’پہلی روٹی‘‘ پڑھ کر سنائی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے طلبہ اور دیگر شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

صدارتی کلمات میں پروفیسر نبیلہ رحمٰن نے کہانی ’’گھڑی سیانف‘‘ کو جدید پنجابی فکشن کی عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور ادب سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اختتام پر شرکا کی تواضع کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button