latest newsPakistan

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمہوریت کے فروغ کے لئے ان کی جدوجہد بے مثال ہے ۔ان کا خلا پر نہیں کیا جا سکتا۔ پی یوجے ایگزیکٹو کونسل

لاہور (ہم شہری) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ حسین نقی کی خدمات تاریخی ہیں، ان کا خلا پر نہیں کیا جا سکتا ۔

پی یوجے کے صدر نعیم حنیف، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی، سینئر نائب صدر خرم پاشا ،نائب صدر شیر علی خالطی، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید، خزانچی جواد حسن گل اور ایگزیکٹو کونسل نے اچانک وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حین نقی جدوجہد کا استعارہ تھے ۔ وہ آخری دم تک متحرک اور جدوجہد کرتے نظر آئے۔ رحلت سے ایک دن قبل بھی وہ ایچ آر سی پی میں ایک کتاب کی تقریب میں صدر مجلس تھے ۔

پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا آزادی صحافت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے حسین نقی کا کردار تاریخی تھا۔ مرحوم کے بیٹے کے نام اپنے پیغام میں پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button