latest newsWorld
بنگلادیش کا بھارت پر فسادات بھڑکانے کا الزام، شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دے دیا

بنگلادیش نے بھارت پر ملک میں فسادات اور بدامنی بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو بھارتی پراکسی قرار دے دیا۔
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمٰن نے ملک میں تشدد اور بدامنی کی پشت پناہی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا ہے۔
چٹاگانگ میں شرپسندوں نے بنگلادیش کے سابق عبوری سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنماؤں نے عوامی لیگ کے کارکنوں کو شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بنگلادیشی جماعت این سی پی کے سینئر رہنما نے الزام عائد کیا کہ بھارت عوامی لیگ اور چھاترا لیگ کو بنگلادیش کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔



