latest newsPakistan

ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی جی این سی سی آئی اے

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) علی ناصر رضوی نے شہریوں کو ججز کے خلاف بیانات اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد سے جاری این سی سی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ڈی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہیے اور کسی کو بھی عدلیہ کے خلاف مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص کسی معزز جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کیسے کرسکتا ہے؟ اگر کسی نے ججز کے خلاف پروپیگنڈا کیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈی جی این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف 100 فیصد کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ ان کے مطابق کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص اگر ججز پر تنقید یا ان کے خلاف ٹرولنگ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button