latest newsPolitics

پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا تو سندھ کے عوام کے ساتھ ہوں گے، ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ریفرنڈم سے خوفزدہ نہیں، تاہم پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو وہ سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے نئے صوبوں کی بات لے کر آگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور ان کے نزدیک سب سے پہلے پاکستان ہے، کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر غور کرنا چاہیے اور یہ طے کرنا چاہیے کہ کون سے اقدامات ملک اور عوام کی بہتری کا باعث بن سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button