latest newsPakistan
مستونگ میں آپریشن ردالفتنہ 3، 15 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی میں 5 جبکہ دوسری کارروائی میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرالیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



