latest newsWorld

بحرین کے صنعتی علاقے پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی، جانی نقصان نہیں ہوا

منامہ: بحرین کے ایک صنعتی علاقے پر حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا۔ شہری دفاع کا عملہ آگ پر قابو پانے اور صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے کارروائی میں مصروف ہے۔

مزید تفصیل کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے میں صنعتی تنصیب کو مادی نقصان بھی پہنچا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ حکام نے متاثرہ مقام کی شناخت اور نقصان کی نوعیت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button