latest newsPoliticsWorld
ایران سے ایسا معاہدہ کروں گا جو 20 سال بعد بھی برقرار رہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایسا دیرپا اور مستقل معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا جاسکے اور معاہدہ آئندہ امریکی حکومتوں کے دور میں بھی برقرار رہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایسا معاہدہ کریں گے جو 4، 15 یا 20 سال بعد بھی برقرار رہے، چاہے اس وقت کوئی نااہل صدر ہی اقتدار میں کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو بھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ایران کے موجودہ نظامِ حکومت سے کبھی زیادہ دلچسپی نہیں رہی۔



