latest newsWorld

ایف بی آئی کا مطلوب ملزمان اور گرفتاری وارنٹس کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مجرموں سے متعلق اہم ڈیٹا بیس پر سائبر حملے کے نتیجے میں مطلوب ملزمان اور گرفتاری کے وارنٹس کا ریکارڈ ہیک کرلیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ایف بی آئی کے اس ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کی جسے وفاقی، ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے مطلوب افراد اور گرفتاری کے وارنٹس کی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے تاحال واضح نہیں کیا کہ سائبر حملے میں کون سا ڈیٹا متاثر ہوا ہے، تاہم ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ادارے کے نظام پر یہ دوسرا سائبر حملہ ہے۔

ایک سابق ایف بی آئی اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز ڈیٹا بیس میں موجود معلومات تبدیل بھی کرسکتے ہیں، جس سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ایف بی آئی نے واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران سائبر حملے سے متعلق سوال پر کہا کہ انہیں ابھی اس واقعے کا علم ہوا ہے اور یہ اچھی خبر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں شائنی ہنٹرز نامی ڈیجیٹل بھتہ خور گروپ نے ایف بی آئی کی ملازمتوں سے متعلق ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرلی تھی، جس کے نتیجے میں ادارے کے موجودہ اور سابق ملازمین کا ڈیٹا متاثر ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button