latest newsWorld

ایران کا امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج کے اوپر جمعہ کی شام ایرانی فضائی دفاعی میزائل امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کے قریب پھٹا، جس سے طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ مشن ادھورا چھوڑ کر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ جنوبی ایران میں تعینات مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام نے ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت امریکی لڑاکا طیارے کی نشاندہی کی اور اسے ٹریک کرنے کے بعد میزائل داغا۔

ایرانی فوج کے بیان کے مطابق میزائل طیارے کے قریب پھٹا، جس کے بعد پائلٹ کو خطے کے قریبی ہوائی اڈوں میں سے ایک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تاہم ایرانی فوج نے اس ہوائی اڈے کا نام ظاہر نہیں کیا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر حملہ نہیں کیا اور یہ دعویٰ غلط ہے۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی لڑاکا طیارے محفوظ ہیں اور ان کا حساب موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button