latest newsPolitics

نئے صوبوں کا معاملہ نئے سال کے شروع میں حل ہوجائے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق معاملہ زیادہ طویل نہیں چلے گا اور نئے سال کے آغاز میں اس حوالے سے کوئی قابل قبول شکل سامنے آجائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین میں ریفرنڈم کی گنجائش موجود ہے جبکہ آئینی ترامیم کا طریقہ کار بھی واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے شروع میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے، تاہم اس کا حتمی وقت نہیں بتا سکتے۔ اس حوالے سے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے جاری ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے جبکہ صوبوں کے قیام سے متعلق دستاویز مشترکہ ہوگی اور ایسی شکل سامنے آئے گی جو سب کو قبول ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر 18ویں ترمیم پر من و عن عملدرآمد ہوتا تو آج نئے صوبوں سے متعلق بحث نہ ہوتی، 18ویں ترمیم کی روح نکالی جاچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ملک بھر میں نئے صوبے بنیں، تاہم ان کی تعداد کے بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button