ٹرمپ اور شی جن پنگ فوجی اے آئی فیصلوں میں انسانی مداخلت برقرار رکھنے پر متفق

اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کی شینزن میں ملاقات سے واپسی کے بعد امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتفاق صدر ٹرمپ کے دورہ ایشیا کی اہم کامیابیوں میں شامل ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ’سپر انٹیلی جنس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بیسنٹ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ فوجی فیصلوں میں اے آئی کے استعمال کے دوران انسانی شمولیت لازمی ہوگی اور بڑے فوجی اقدامات کے لیے اسے خودمختارانہ فیصلوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فوجی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق امریکا اور چین کے درمیان یہ اتفاق انسانی مداخلت اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے اور مصنوعی ذہانت میں برتری حاصل کرنے کی دونوں ممالک کی مسابقت اس پر اثرانداز نہیں ہوگی۔
اسکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ سائبر حملوں میں استعمال ہونے والے خطرناک چینی اے آئی ماڈلز کے خلاف مؤثر دفاع کے لیے امریکی اے آئی لیبارٹریز کو اپنی ٹیکنالوجی کی برتری برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔



