latest newsPakistan
تقسیم نہیں، متحد ہونے کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں تقسیم کی نہیں بلکہ متحد ہونے کی ضرورت ہے، عالمی ثقافتی میلے کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ اتحاد کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
عالمی کلچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں دنیا بھر سے مختلف زبانیں بولنے والے افراد ایک اسٹیج پر نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ثقافتی میلے کی کامیابی نے بتا دیا ہے کہ متحد ہوکر ہم کیا کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی امدادی پیکج پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔
تھرپارکر اور عمرکوٹ کے لیے امدادی پیکج کے جائزہ اجلاس میں مراد علی شاہ نے خشک سالی کے متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکج پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر مستحق خاندان کو 8 ہزار روپے تین قسطوں میں فراہم کیے جائیں گے۔



