latest newsWorld

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا خواہاں ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں جبکہ امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا اور عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button