latest newsPolitics
حکومت اور پیپلز پارٹی میں قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، جس میں دونوں جماعتوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزرا اور پیپلز پارٹی کے وفد نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران رائٹ آف وے بل پر پیپلز پارٹی نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ نجی ملکیتی زمین پر زبردستی ٹاور کیسے نصب کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے بل میں ترامیم پر رضامندی ظاہر کر دی۔



