
لاہور ہائیکورٹ خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ کرنے کے مقدمہ میں ملزم فیصل حمید کی عبوری ضمانت میں 3 نومبر تک توسیع کر دی عدالت نے کیس کی فائل متعلقہ عدالت کو سماعت کے لیے بھجوا دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ملزم فیصل حمید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست گزار کا موقف تھا کہ جسٹس عبہر گل اس کیس کی سماعت کر چکی ہیں عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس کو سماعت کے لیے فاضل جج کے پاس بھجوا دیتے ہیں،درخواست گزار کا موقف تھا کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی نے سات جولائی 2026 کو درخواست گزار کے خلاف فیصل آباد مقدمہ درج کیاپراسیسنگ یونٹ سے گرفتار ملازم کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے،مرپورٹ کے مطابق خشخاش میں مٹی کی شرح درج قوانین کے مطابق پائی گئی ہے،درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے
لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کو 2سو روپے جرمانہ کی سزا معطل کردی -انسداد منشیات عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل روف کو 2سو روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ایس ایچ او افضل روف کی جانب سے فرخ الیاس چیمہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے جسٹس جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل بینچ نےاضل رؤف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلیہائیکورٹ نے سزا کے خلاف اپیل پر ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کرلیاعدالت نے منشیات کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کردیا ملزم کے وکیل کی جرمانے کی رقم بطور احتجاج جمع کرانے کی یقین دہانی پر دفتری اعتراض ختم کردیا گیالاہور ہائیکورٹ نے افضل رؤف کی سزا آئندہ سماعت تک معطل رکھنے کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان آج سجے گا پاکستان بھر سے 4 ہزار چھ سو 34 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے لاہور میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار سو 98 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں صدراتی نشست پر احسن بھون گروپ سے سید امجد علی شاہ اور حامد خان گروپ سے سردار امان خان مدمقابل ہیں سیکرٹری کی نشست پر محمد عارف نواز اور میاں عرفان اکرم کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ایڈیشنل سیکرٹری قاضی شہر یار اقبال اور سائرہ خالد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے فنانس سیکرٹری محمد تنویر چوہدری اور رائے اظہر اقبال کھرل کے درمیان مقابلہ ہے نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر چوہدری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا کے پی سے نائب صدر کی نشست پر حضرت سعید اور معین الدین ہمایوں کے درمیان مقابلہ ہےبلوچستان سے نائب صدر کی نشست پر عبد المالک بلوچ اور محمد ابراہیم کے درمیان مقابلہ ہوگا سندھ کی نائب صدر کی نشست پر عبد الوہاب بلوچ اور جام آصف کے درمیان مقابلہ ہوگا لاہور کے ووٹرز کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے بار روم میں پولنگ اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی کے
شہری کی 20 لاکھ کا جعلی چیک کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سی پی او ملتان کے جواب پر ریمارکس دئیے کہ یہ شوکاز نوٹس والا کام نہ کیا کریں یہ صرف آنکھوں کا دھوکہ ہے ایک مہینے بعد شوکاز نوٹس اور معطلی شان کے ساتھ واپس ہوجاتی ہے کیا کیا جائے؟ یہ کیا چیزیں چل رہی ہیں ؟سسٹم کیسے ٹھیک ہوگا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہباز نور کی درخواست پر سماعت کی گزشتہ روز عدالتی حکم پر سی پی او ملتان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ا پ نے اس کیس کو دیکھا ہے ؟ اپنے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر کیا کہیں گے ؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار ابھی تک فرار ہے ؟ وکیل درخواست گزار کا موقف تھا درخواست گزار کوئی اشتہاری نہیں ہے فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوا جس بنیاد پر ضمانت کنفرم ہوچکی ہے عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نے جو رپورٹ جمع کرائی اس کے مطابق تو درخواست گزار اشتہاری ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سی پی او ملتان سے استفسار کیا کہ عدالت میں غلط رپورٹ کیسے جمع کرائی ،کیا پولیس والے کیا فائل نہیں دیکھتے؟ آپ کے ایس ایچ او نے رپورٹ جمع کرائی ہے سی پی او ملتان کا موقف رھا کہ غلط رپورٹ جمع کرانے پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ،عدالت نے ریمارکس دہیے کہ یہ شوکاز نوٹس والا کام نہ کیا کریں یہ صرف آنکھوں کا دھوکہ ہے ایک مہینے بعد شوکاز نوٹس اور معطلی شان کے ساتھ واپس ہوجاتی ہے ،ہم آپ کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مزید ریمارکس دئیے کہ کیا جس کیس میں پولیس کو بلائیں گےصرف وہاں ہی کارروائی ہوگی ،2018 کا کیس مدعی پیسے لیکر کر پاکستان سے بھی چلا گیا ملزم لٹکا ہوا ہے،کیا کیا جائے؟ یہ کیا چیزیں چل رہی ہیں ؟سسٹم کیسے ٹھیک ہوگا ،ہم تو پرانے ٹرائل سارے ختم کر رہےہیں ،ہمارے ججز تو 2021 کے کیسز ختم کرچکے ہیں آپ اب پھر چالان جمع کرائیں گے تو پھر پرانا کیس سسٹم میں آجائے گا آپ لوگوں کا انٹرسٹ صرف اختیارات کو استمعال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے سی پی او ملتان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ میں وعدہ کرتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کام میں وعدے نہیں صرف کام چلتا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حکم دیا کہ ایک ماہ میں اس کیس سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں شہری شہباز نور پر 20 لاکھ کا جعلی چیک کا مقدمہ درج ہوا تھا ملزم نے مقدمے کے اخراج کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے
لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کو ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب کرلیا عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردیا چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایک طرف معافی مانگ رہےہیں دوسری طرف وضاحت پر وضاحت دے رہے ہیں، یہ آپ کیا کررہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلائیں ان کو پتہ چلے ان کے ماتحت کیا کررہے ہیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر بیان حلفی کے ساتھ توہین عدالت کا جواب جمع کروا دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ غیر مشروط معافی کیساتھ کہہ رہے ہیں عدالت کے حکم کی تعمیل میرا اختیار نہیں،اپ نے جواب میں جو وضاحت دی وہ قابل قبول نہیں، اپ نے عدالت کےحکم کو فٹ بال بنا رکھا ہے،چیف جسٹس کا جوائنٹ سیکرٹری کے پھر عدالتی حکم کی ازخود تشریح پر اظہار ناراضگی کیا چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایک طرف معافی مانگ رہےہیں دوسری طرف وضاحت پر وضاحت دے رہے ہیں، یہ آپ کیا کررہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلائیں ان کو پتہ چلے ان کے ماتحت کیا کررہے ہیں، چیف جسٹس نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 3 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاجوائنٹ سیکرٹری حافظ اسحاق عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی ناصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا موقف تھا کہ فیڈرل سروس ٹربیونل نے درخواست گزار سنیارٹی بارے فیصلہ دیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائیکورٹ میں فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی، ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی گئی درخواست گزار کی استدعا تھی کہ عدالت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے
لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس کے گواہ چھ سال تک پیش نہ کرنے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں کیس پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ درخواست کو چلانا نہین چاہیتے۔عدالت ٹرائل کورٹ کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دے عدالت میں ڈی ائی جی سیکورٹی اویس نے زیر التوا کیسوں کے چالانوں کی بابت رپورٹ پیش کر دی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے محمد صائم کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کی درخوقست گزار کا موقف تھا کہ رائیونڈ سٹی تھانہ میں دوہرے قتل کا مقدمہ 2020 سے درج ہے درخواست گزار چھ سال سے جیل میں قید ہے پولیس تفتیش ہی مکمل نہیں ہورہی اور نہ ٹرائل شروع ہؤا ہے درخوقست میں استدعا تھی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی. درخواست شاہ ریز اور سکینہ نیازی نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی درخواست میں ہوم سیکرٹری،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف ہے کہ تیس روزہ نظر بندی مکمل ہونے کے بعد سات اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا سات اکتوبر کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا تین بہنوں کی درخواست گزار کی فیملی اور وکیل سے ملاقات بھی نہیں کروائی گی درخواست میں استدعا ہے کہ عدالت سات اکتوبر کے نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے



