latest news

جبران راحیل کی منفرد آواز کے چرچے ، اے آر رحمان سے ایوارڈ وصول کیا

وہ نغمہ نگار اور موسیقار بھی ہیں،بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

لاہور (شہزاد فراموشں) گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار جبران راحیل نے جہاں اپنی مدھر آواز، منفرد گائیکی اور موسیقی سے گہری وابستگی کے باعث ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وہاں بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ فلم ’’مینگو جٹ‘‘ کے رومانوی گیت ’’دل وچ‘‘ میں بھی جبران راحیل نے آواز کا جادو جگایا۔ بطور پلے بیک سنگر ان کو سلور سکرین کا نیا سٹار قرار دیا جارہا ہے۔

گلوکاری کا آغاز جبران نے 2018 میں گیت ’’جھوٹا پیار‘‘ سے کیا۔ انکے معروف گیتوں میں’’خیال، تنہاسا،ہنگامہ ری پرائز اور یاربی‘‘ شامل ہیں،جبکہ گیت

’’رات‘‘ کے ذریعے انہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔انہوں نےدبئی میں گائیکی کے بین الاقوامی مقابلے میں معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی جانب سے بہترین گلوکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button