latest newsPakistan

سابق خطیب داتا دربار پر بدعنوانی اور جعلسازی کے الزامات ثابت، 26 لاکھ سے زائد ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی کے خلاف مالی بدعنوانی، خرد برد اور جعلسازی کے الزامات ثابت ہوگئے۔

ترجمان محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق مفتی محمد رمضان سیالوی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد ان پر 5 سال تک لاہور اور مضافاتی علاقوں میں تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق مفتی محمد رمضان سیالوی سے 26 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق مفتی محمد رمضان سیالوی کی 5 سال کے لیے گریڈ 19 سے گریڈ 18 میں تنزلی کردی گئی ہے، جبکہ انہیں زونل خطیب اوقاف ڈیرہ غازی خان تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی مفتی محمد رمضان سیالوی کی کسی بڑی درگاہ یا مسجد میں تعیناتی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button