latest newsWorld
فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ، خوراک خراب ہونے سے بھاری نقصان

پیرس: فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملے کے نتیجے میں ریفریجریشن یونٹس کا درجہ حرارت تبدیل ہوگیا، جس سے ان میں موجود فروزن اور تازہ خوراک خراب ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سائبر حملے کے باعث فرانسیسی سپر مارکیٹس کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے ریفریجریشن یونٹس کا درجہ حرارت کنٹرول کرنے والے سافٹ ویئر تک رسائی حاصل کرکے اس کی سیٹنگ تبدیل کردی، جس سے فریزرز کا درجہ حرارت بڑھ کر 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے میں سپر مارکیٹس کی 100 سے زائد چینز کو نشانہ بنایا گیا۔



