latest newsPoliticsWorld

ایران کو کون چلا رہا ہے؟ ٹرمپ کا سوال

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو آخر کون چلا رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قیادت کا دوسرا گروپ بھی جاچکا ہے، تاہم انہیں یہ معلوم نہیں کہ اس وقت ملک کو کون چلا رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج جنگ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔

ابراہیم عزیزی کے مطابق ایرانی افواج کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں اور ’’انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button