latest newsPoliticsWorld
بھارتی اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن نے ووٹر فہرستوں میں مبینہ تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کی کوشش کی۔
پولیس نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے والے راستے بند کردیے، جس پر اپوزیشن مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی احتجاج کے دوران رکاوٹوں پر چڑھ گئے، جس کے بعد پولیس نے انہیں اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا۔ تاہم دونوں کو کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔



