latest newsShowbiz

سنجے دت کو مودی پر مبینہ تنقید کے بعد وضاحت دینا پڑگئی

ممبئی: بھارتی اداکار سنجے دت کو ایک ٹی وی شو میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر مبینہ تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے وضاحت جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے پروگرام میں کہا تھا کہ وہ بھارت میں پہلے جیسا امن محسوس نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ ماضی کے دن واپس آجائیں۔

شو کے دوران سنجے دت کی وزیراعظم کے کردار میں پرفارمنس پر بھی مودی کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی، جس کے بعد اداکار نے وضاحتی بیان جاری کیا۔

سنجے دت نے کہا کہ پروگرام میں ان کی پرفارمنس اسکرپٹ کا حصہ تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا تنظیم کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا، توہین یا بے عزتی کرنا نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button