latest newsPolitics
بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کا حکم

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کا حکم جاری کردیا۔
آرڈر کے مطابق قاسم زمان کو 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔
ایم پی او آرڈر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قاسم زمان ایک سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن ہیں اور مبینہ طور پر غیر قانونی اجتماع کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس سے امن عامہ کو خطرہ لاحق تھا۔



