latest newsShowbiz
اداکاروں کی ٹرولنگ پر میرب علی کی حمایت میں آواز بلند

کراچی: اداکار دانش تیمور اور شاہویر کادوانی کو اداکاری پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، جس پر اداکارہ میرب علی ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں میرب علی نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ہم اب بھی ٹرولنگ کو اچھی چیز سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ 2026 ہے، ہم 2016 میں نہیں بیٹھے۔ اگر کوئی چیز آپ کو پسند نہیں تو اسے نہ دیکھیں۔‘‘
میرب علی کا کہنا تھا کہ اگر ٹرولنگ کو مذاق سمجھا جائے تو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کوئی بھی مذاق اسی وقت مذاق ہوتا ہے جب اس پر ہنسا جاسکے۔ اگر کسی کے مذاق پر کوئی نہیں ہنس رہا تو وہ مذاق نہیں۔
واضح رہے کہ میرب علی خود بھی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرتی رہی ہیں، جبکہ ان کی نجی زندگی بھی ماضی میں سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہے۔



