latest newsPakistan
پاکستان کا فتح-4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح-4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح-4 کا توسیعی ورژن جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن نظام سے لیس ہے، جو طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران، میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
ترجمان کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے ’فتح-4‘ کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔



