crimelatest news
راولپنڈی میں بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا

راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) راولپنڈی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق چکری روڈ کی ایک نجی سوسائٹی میں قائم عباسی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان مبینہ طور پر جعلی ٹیلیگرام پروفائلز کے ذریعے آسٹریلوی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بناتے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی یوٹیوب ٹاسکس اور یو ایس ڈی ٹی کرپٹو انویسٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران کمپیوٹرز، سرورز اور موبائل ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق مرکزی ملزمان، منیجرز اور ٹیم لیڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔



