latest newsPakistan
پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 152 فیصد زیادہ قیدی
انسانی حقوق کمیشن کا حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد: انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے حکومت سے ملک کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے مسئلے سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(HRCP) کمیشن کے سربراہ اسد اقبال بٹ نے فوری اور بنیادی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں بڑھتی ہوئی بھیڑ کا حل صرف نئی جیلوں کی تعمیر نہیں، بلکہ فوجداری نظامِ انصاف میں اصلاحات ہے۔
ان کے مطابق 2024 کے اعداد و شمار میں پاکستان کی جیلیں اپنی گنجائش سے 152 فیصد زیادہ بھری ہوئی تھیں، جبکہ ہر چار میں سے تقریباً تین قیدی ایسے ہیں جنہیں ابھی سزا نہیں ہوئی اور ان کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
انسانی حقوق کمیشن کے مطابق جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی سے قیدیوں کے بنیادی حقوق اور جیلوں میں انسانی حالات متاثر ہوتے ہیں۔



