latest newsPoliticsWorld

نئی جنگ کی صورت میں ایران سخت جواب دے گا، ایرانی وزارت دفاع

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ کسی بھی نئی جنگ کی صورت میں ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ سخت جواب دے گا۔

ایرانی ترجمان کے مطابق ملک میں ہتھیاروں کی تیاری کی صلاحیت جنگ سے قبل کی سطح کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ چکی ہے۔

رضا طلائی نیک نے کہا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ذمہ دار افراد کو سزا دینے کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ماضی کے واقعات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی شعبے میں روس اور چین کے ساتھ خیالات اور تجربات کا تبادلہ ایران کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button