latest newsWorld

روس ایران کو ایک ارب ڈالر قرض دے گا، ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق روس نے ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور رقم منتقلی کے لیے تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان قرض کی رقم کے استعمال کے مقصد پر اختلاف پایا جاتا ہے، جس کے باعث فنڈز کے استعمال سے متعلق حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو امریکا کی جانب سے وسیع پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکی پابندیوں میں ایران کی تیل کی برآمدات، بینکاری کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی کو ہدف بنانے والی پابندیاں بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button