latest newsSports

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف 3 میچز کی ٹی20 سیریز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

ایشین گیمز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹرائی سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی20 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو ہوگا۔

صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا۔

20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ جبکہ 22 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹرائی سیریز کے باقی میچز اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جبکہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم۔

مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے، جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ٹی20 سیریز کے لیے نبیل ایجر پیس جبکہ ٹرائی سیریز کے لیے عثمان ہاشمی ٹیم اینالسٹ ہوں گے۔ دیگر معاون عملے میں فزیوتھراپسٹ محمد طاہر، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ گرانٹ لوڈن، ٹیم ڈاکٹر ڈاکٹر واجد علی رفاعی اور سیکیورٹی منیجر کرنل عثمان انواری شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button