latest newsShowbiz

سنجے دت کے بیان پر شیکھر سمن کا دفاع

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے بھارت میں سکون محسوس نہ ہونے سے متعلق بیان پر شیکھر سمن نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے دت کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سنجے دت گاندھی جینتی کے خصوصی پروگرام کے لیے شیکھر سمن کے شو ’شیکھر ٹونائٹ‘ میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے دوران سنجے دت نے بھارت میں امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب ملک میں پہلے جیسا سکون محسوس نہیں ہوتا۔

شیکھر سمن نے کہا کہ سنجے دت کا بیان نہ بدنیتی پر مبنی تھا اور نہ ہی ملک مخالف۔ ان کے مطابق سنجے دت کو بھارت اور اس کے عوام سے ہمیشہ گہری محبت رہی ہے اور انہیں ایسی بات پر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے جو انہوں نے کہی ہی نہیں یا جس کا مقصد ایسا نہیں تھا۔

سنجے دت نے بھی سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا ادارے کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں ہونے والی گفتگو پہلے سے اسکرپٹ کا حصہ تھی اور اسے ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔

اداکار نے اپنے مشہور کردار ’منا بھائی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گفتگو کا مقصد محبت، اتحاد اور خیرسگالی کا پیغام دینا تھا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ اگر وہ پانچ منٹ کے لیے بھارت کے وزیر اعظم بن جائیں تو کیا اقدامات کریں گے، جبکہ مہاتما گاندھی کے تین بندروں کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ’چوتھے بندر‘ کی ضرورت پر بھی مزاحیہ تبصرہ کیا۔

شیکھر سمن نے اپنے پروگرام کو طنز و مزاح کے ذریعے سماجی معاملات پر غیر جانب دار انداز میں تبصرہ کرنے والا پروگرام قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button