latest newsShowbiz

بی جے پی یوتھ ونگ رہنما کی سلمان خان سے ملاقات

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یوتھ ونگ کے رہنما پی ایم سائی پرساد نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں سلمان خان نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو ڈنر پر مدعو کیا۔

سائی پرساد نے ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام اور ایکس پر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان کی مہمان نوازی اور سادہ مزاجی کی تعریف کی۔

انہوں نے سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گفتگو اور میزبانی نے انہیں متاثر کیا۔

سلمان خان حالیہ دنوں میں ’بگ باس‘ کے سیٹ پر اپنی فٹنس اور ٹرولز کو جواب دینے کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔ انہوں نے اداکاراؤں کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پاپرازی اور میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکار جلد ہی اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ماتربھومی‘ میں نظر آئیں گے، جبکہ وہ ہدایت کار ومشی پیڈی پلی کی ایک فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جو آئندہ برس عید پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں نین تارا بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button