latest newsWorld

برطانیہ میں پی ٹی آئی رہنما کی بے دخلی، پولیس نے معذرت کرلی

برطانیہ کے علاقے سلاؤ میں پی ٹی آئی کے طلبہ ونگ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما معاذ احسن کی جائیداد سے بے دخلی کے معاملے پر ٹیمز ویلی پولیس نے باضابطہ معذرت کرلی۔

پولیس نے تسلیم کیا کہ اہلکار ان دستاویزات کو مناسب طور پر مدنظر رکھنے میں ناکام رہے جن سے معاذ احسن کی بطور قانونی کرایہ دار حیثیت ظاہر ہوتی تھی۔

پولیس کی جانب سے جاری تحریری معذرت میں کہا گیا کہ اہلکار معاذ احسن کے حالات کو مکمل طور پر سمجھنے میں ناکام رہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنے گھر تک رسائی سے محروم ہوئے اور انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ فورس عوام سے منصفانہ، باعزت اور ہمدردانہ رویے کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔ واقعے سے حاصل ہونے والے اسباق اہلکاروں کی تربیت میں شامل کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

یہ معاملہ معاذ احسن اور مکان مالک کے درمیان کرایہ داری کے تنازع کے بعد سامنے آیا تھا۔ مکان مالک نے الزام عائد کیا تھا کہ معاذ احسن نے ایک سال سے زائد عرصے تک کرایہ ادا نہیں کیا، جبکہ معاذ احسن کا مؤقف تھا کہ جائیداد میں بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کے باعث انہوں نے کرایہ روک دیا تھا۔

تنازع مقامی کونسل تک پہنچنے کے بعد پولیس سے بھی رجوع کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں معاذ احسن کو جائیداد سے بے دخل کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button