latest newsPoliticsWorld

امریکا پر قطعی اعتماد نہیں کرسکتے، مذاکرات کے دوران بھی حملے کیے گئے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا پر قطعی اعتماد نہیں کرسکتا کیونکہ امریکا مذاکرات کے دوران بھی ایران پر حملے کرتا رہا ہے۔

ایرانی خبررساں ادارے فارس کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے تہران کے دورے پر موجود آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ایران مذاکرات کی میز پر آتا ہے، اسے فوری طور پر جنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے دشمن کے ساتھ مذاکرات کرنا جس پر اعتماد نہ کیا جاسکے، مکمل طور پر بے معنی ہے اور ایرانی عوام اس طرز عمل کو ہرگز قبول نہیں کرتے۔

مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے عمل میں شامل ہونے کے بعد امریکا نے ایران پر تین مرتبہ حملہ کیا، جس سے ان کے بقول واضح ہوتا ہے کہ امریکا حقیقی طور پر مذاکرات نہیں چاہتا۔

ایرانی صدر نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکا کا اصل مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button