crimelatest newsWorld

پاکستانی شہری پر امریکی پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام

پاکستانی شہری پر امریکی پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں پاکستانی شہری 33 سالہ فہیم اکرم کے خلاف امریکی پوسٹل سروس کو مبینہ طور پر 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکی اٹارنی کے دفتر کے مطابق خانیوال سے تعلق رکھنے والے فہیم اکرم پر جعلی ڈاک لیبل فروخت کرنے والی ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق ملزم نے ڈاک کے وزن اور منزل سے قطع نظر ہر جعلی لیبل 2 ڈالر میں فروخت کیا، جبکہ ویب سائٹ کے ذریعے تقریباً 51 لاکھ جعلی لیبل فروخت کیے گئے۔

تفتیش کے مطابق 5 ہزار 200 افراد نے سامان کی ترسیل کے لیے ویب سائٹ سے جعلی لیبل خریدے، جس کے باعث امریکی پوسٹل سروس کو بھاری مالی نقصان ہوا۔

حکام نے ویب سائٹ بند کرادی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں فہیم اکرم کو سازش اور جعلی ڈاک لیبل بنانے کے الزام میں 5 سال جبکہ آن لائن فراڈ کے الزام میں 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button