latest newssci&tech

گوگل کروم میں نیا فیچر متعارف، ویب پیج دوسری ڈیوائس پر وہیں سے کھلے گا جہاں چھوڑا تھا

گوگل نے کروم ویب براؤزر کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین ویب پیجز کو ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر منتقل کرنے کے بعد انہیں اسی جگہ سے کھول سکیں گے جہاں پہلی ڈیوائس پر چھوڑا تھا۔

نئے فیچر کے تحت کروم ویب پیج کی اسکرول پوزیشن محفوظ رکھے گا، جس کے باعث دوسری ڈیوائس پر منتقل کی گئی ٹیب دوبارہ شروع سے نہیں بلکہ اسی مقام سے کھلے گی۔

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہوگا جو طویل مضامین اسمارٹ فون پر پڑھتے ہیں اور بعد میں انہیں کمپیوٹر پر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

کروم جزوی طور پر بھرے گئے فارمز کو بھی محفوظ رکھے گا، چاہے صارف نے انہیں ابھی سبمٹ نہ کیا ہو۔

کمپیوٹر پر فیچر استعمال کرنے کے لیے کروم کے تھری ڈاٹ مینو میں جا کر Cast، پھر Save and Share کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کروم کے Share Menu کے ذریعے یہ سہولت استعمال کی جاسکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button