latest newsPoliticsWorld
امریکا سے مذاکرات کیلئے تجاویز تیار، جواب قطری ثالثوں کے ذریعے ملے گا: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ قطری ثالثوں کے ساتھ ان تجاویز پر بات چیت ہوئی ہے جو امریکا کو پیش کی جائیں گی۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کا جواب بھی قطری ثالثوں کے ذریعے تہران تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے مقرر کردہ شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا معاہدے یا پرامن حل کا خواہاں ہے تو ایران پہلے ہی ایسا حل پیش کرچکا ہے۔



