latest newsPolitics

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سیکیورٹی صورتحال کے باعث لگے گی: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث نہیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے لگائی جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے صوبائی اسمبلی سے منظوری لینا ضروری نہیں۔

پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے کہا کہ 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، جبکہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایمرجنسی یا گورنر راج کی حمایت نہیں کرتی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا درست نہیں، پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button