latest newsWorld

نجف اور ایرانی ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں دوبارہ بحال

عراقی ایئر لائنز نے نجف اور ایران کے مختلف ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔ عراقی سرکاری میڈیا کے مطابق پروازوں کی بحالی پیر کے روز ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کے بعد عراق نے 25 ستمبر سے ایران کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کردی تھیں۔ پابندیوں کے باعث ایران سے متعلق پروازوں کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بھی امریکی ثانوی پابندیوں کے خدشے کے پیشِ نظر سروسز روک دی تھیں۔

ایرانی حکام نے امریکی پابندیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی رابطوں کی بحالی کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button