latest newsPakistan

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور افغانی کرنسی برآمد ہوئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button