Businesslatest news

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 2 روپے 27 پیسے سستا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں 29 ستمبر 2026 کے لیے نافذ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button