latest newsPoliticsWorld

ایس سی او اجلاس: دو سال بعد بھارتی وفد کی پاکستان میں شرکت

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا، جس میں تقریباً دو سال بعد بھارتی سرکاری وفد نے پاکستان میں ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ایس سی او کے لیے پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد فیصل نے کی، جبکہ رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز اور ایس سی او سیکریٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بھارت کے دو رکنی وفد کی قیادت نیشنل کوآرڈینیٹر الوک امیتابھ دیمری کر رہے ہیں، جبکہ پیوش ورما بھی وفد میں شامل ہیں۔

اجلاس کے پہلے روز ایس سی او کے تحت تعاون اور رابطہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان کی ایس سی او سربراہی کے دوران ہونے والی سرگرمیوں اور آئندہ اجلاسوں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی سربراہی کر رہا ہے اور اگست 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی بھی پاکستان کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button