latest newsWorld
سیالکوٹ اترنے والی قطر ایئرویز کی پرواز مقبوضہ جموں ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی

کراچی: دوحہ سے سیالکوٹ آنے والی قطر ایئرویز کی پرواز نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترنا تھا، تاہم پرواز اچانک پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے مقبوضہ جموں ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ایئرویز کی پرواز کی اچانک مقبوضہ علاقے میں لینڈنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔



