latest newsPolitics

این اے 168 بہاولپور: ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب

این اے 168 بہاولپور  کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب ہوگئے۔

اتوار کو بہاولپورکے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ این اے 168  کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق  مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ 79306 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button