latest newssci&tech

سائنسی تحقیق میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر نرگس ماولوالا

پاکستانی نژاد امریکی ماہرِ طبیعیات اور ایم آئی ٹی کی ڈین ڈاکٹر نرگس ماولوالا نے سائنسی تحقیق میں زیادہ سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجسس اور مواقع تک رسائی سائنسی دریافتوں کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

حبیب یونیورسٹی کراچی میں دسویں یوہسن لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نرگس ماولوالا نے کہا کہ جامعات کا کردار صرف پیشہ ورانہ تعلیم تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں طلبہ میں تجسس، تخلیقی صلاحیت، ثابت قدمی اور آزادانہ سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسان فطری طور پر تحقیق اور دریافت کا شوق رکھتا ہے، تاہم بالغ زندگی میں تحقیق جاری رکھنے کے لیے مواقع اور وسائل تک رسائی ضروری ہے۔

ڈاکٹر نرگس ماولوالا نے کہا کہ بنیادی سائنسی تحقیق میں حکومتی سرمایہ کاری کے معاشرے اور معیشت پر نمایاں فوائد ہوتے ہیں۔ انہوں نے حبیب یونیورسٹی میں طلبہ، اساتذہ، سائنسدانوں اور کاروباری افراد سے بھی ملاقاتیں کیں۔

یوہسن لیکچر میں تقریباً 4 سے 5 ہزار افراد نے شرکت کی، جبکہ طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر نرگس ماولوالا کا لیکچر سننے کے لیے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button