crimelatest news
ڈیفنس سی لاہور: غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون چند روز قبل لاہور پہنچی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ دو نامعلوم لڑکیاں اسے ایک کیفے لے گئیں جہاں پہلے سے 3 مرد موجود تھے، بعد ازاں اسے ایک فلیٹ منتقل کیا گیا۔
خاتون کے مطابق فلیٹ میں اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلائی گئی، جس کے بعد 3 افراد نے مبینہ زیادتی کی۔ واقعے کے بعد ملزمان اسے ایئرپورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔



