latest newsPakistan

ڈاکٹر یاسمین راشد نے دورانِ قید کشیدہ کاری کو ’’Beyond The Bars‘‘ کا نام دے دیا

پنجاب کی سابق وزیر صحت اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے دورانِ قید تکیوں اور صوفہ کُشنز پر ہاتھ سے خوبصورت کشیدہ کاری کی ہے، جسے انہوں نے ’’Beyond The Bars‘‘ کا نام دیا ہے۔

76 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی سالگرہ 21 ستمبر کو تھی۔ اسی روز سوشل میڈیا پر ان کی کشیدہ کاری کے فن کی تصاویر سامنے آئیں، جنہوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مختلف رنگوں کے دھاگوں اور سوئی کی مدد سے تکیوں اور کُشنز پر ہاتھی، گھوڑے، اُلو، بلیاں، پرندے، تتلیاں، پھول، پہاڑ اور بیل بوٹے بنائے ہیں۔انہوں نے اپنی ہر تخلیق کو الگ عنوان دیا ہے اور تحریر میں کہا کہ یہ فن کسی اسٹوڈیو میں نہیں بلکہ  پس زنداں تخلیق کیا گیا۔ ان کے مطابق ہر ٹانکا صبر اور ہر رنگ امید کی علامت ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں جب انسان کے ہاتھ، ذہن اور روح خالی محسوس ہوں تو تخلیق سہارا بن جاتی ہے، جبکہ حالات قابو میں نہ رہیں تو تخلیقی عمل تسکین فراہم کرتا ہے۔ ان کے مطابق انسان کو یقین رکھنا چاہیے کہ مشکل ترین حالات میں بھی خوبصورتی اپنا راستہ بنا لیتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایک کتاب بھی تحریر کی ہے جو جلد منظرِ عام پر آنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button