latest newsPolitics

بہاولپور: این اے 168 میں ضمنی الیکشن، پولنگ آج ہوگی

بہاولپور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 168 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہوگی، جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چُنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کے درمیان مقابلہ ہے، جبکہ 18 دیگر امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

این اے 168 کی نشست ملک اقبال چُنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ منیر اقبال چُنڑ کو مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے، جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کی حمایت ان کے والد اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کر رہے ہیں۔

حلقے میں مجموعی طور پر 292 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 896 پولنگ بوتھ ہوں گے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 143 ہے، جن میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button